جیمز اینڈرسن 650 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جیمز اینڈر سن نے ٹام لیتھم کو بولڈ کرکے 650 وکٹیں مکمل کیں۔
Another feather in his cap!#WTC23 | #ENGvNZ | https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/06/828140/amp/ pic.twitter.com/LuF21CziVu
— ICC (@ICC) June 13, 2022
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر چوتھے اور واحد فاسٹ بولر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ان سے زیادہ وکٹیں صرف آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن (708) اور سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن (800) کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیمز اینڈرسن نے محمد آصف کو اپنا استاد مان لیا
ان کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 619 ہے۔
واضح رہے کہ انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 543 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔دونوں بولرز انگلینڈ کے لیے مشترکہ طور پر 1100 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News