لارڈز ٹیسٹ؛ جوروٹ کے ناقابل شکست 77 رنز، انگلینڈ جیت کے قریب پہنچ گیا

لارڈز ٹیسٹ؛ جوروٹ کے ناقابل شکست 77 رنز، انگلینڈ جیت کے قریب پہنچ گیا
لاڑڈز ٹیسٹ میں جوروٹ کے ناقابل شکست 77 رنز نے انگلینڈ کو جیت کے قریب پہنچا دیا ہے جبکہ انگلینڈ کو جیت کے لیے 61 رنز اور نیوزی لینڈ کو 5 وکٹیں درکار ہیں۔
انگلینڈ کی دوسری اننگ کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا اور انہوں نے محض 69 رنز پر اپنی 4 وکٹیں گنوا دی تھی لیکن جوروٹ کے ناقابل شکست 77 رنز نے ان کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 285 پر آل آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز درکار
جوروٹ کا ساتھ کپتان بین اسٹوکس نے دیا، جنہوں نے 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی جو انہیں میچ میں واپس لے آئی تاہم اب بھی جوروٹ کریز پر موجود ہیں اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 61 رنز درکار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 5 وکٹیں لینا ضروری ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلکس لیس 20 رنز، زیک کرولی 9 رنز، اولی پاپ 10رنز اور جانی بیرسٹو 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور کائل جیمیسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں 285 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز درکار تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 132 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ انگلینڈ بھی پہلی اننگ میں کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی تھی اور نیوزی لینڈ نے انہیں 141 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News