معروف کمنٹیٹر این بشپ بھی ملتانی آم کے مداح نکلے

معروف کمنٹیٹر این بشپ بھی ملتانی آم کے مداح نکلے
دنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر اور ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر این بشپ بھی ملتانی آم کے مداح ہوگئے ہیں۔
گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکی گئی تھی جس میں این بشپ کو بازید خان کے ہمراہ آم کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535681214106984450
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ این بشپ سفید چونسا اور سندہڑٰی آم کے ذائقے سے خوب لطف ہوئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملتان کا سفید چونسا بہت زیادہ مزیدار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا
واضح رہے کہ این بشپ ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں جس دوران انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز میں کمنٹیٹر کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
دوسری جانب گذشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔
سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 120 رنز کے بڑے مارجن سے کالی آندھی کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

