Advertisement

طوبیٰ حسن نے انٹرنیشنل ڈیبیو کے پہلے ہی ماہ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑی طوبیٰ حسن نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے پہلے ہی مہینے میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  طوبیٰ حسن نے اپنی ڈیبیو سیریز میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مئی 2022 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 8.8 کی اوسط اور صرف 3.66 کے اکانومی ریٹ سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1536261589355094016

اپنے پہلے  ہی بین الاقوامی میچ میں طوبیٰ حسن نے 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل  کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ  بھی جیتا تھا اور بہترین اکانومی ریٹ کی وجہ سے سیریز کی بہترین کھلاڑی  بھی قرار پائی تھیں۔

Advertisement

طوبیٰ حسن آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی دو کھلاڑی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ  کے  لیے نامزد ہوئی تھیں جن میں طوبیٰ حسن اور کپتان بسمہ معروف شامل تھیں۔

ان دو کے علاوہ  جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version