Advertisement

ورلڈ کپ 2022؛ شاہد آفریدی کا بابر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ورلڈ کپ 2022؛ شاہد آفریدی کا بابر اعظم کی قیادت پر حمایت کا اظہار

ورلڈ کپ 2022؛ شاہد آفریدی کا بابر اعظم کی قیادت پر حمایت کا اظہار

رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2022 سے قبل قومی ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا اسکواڈ آسٹریلوی حالات میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تمام ضروری صلاحیتیں رکھتا ہے۔

مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں جائے گی اس کے پاس تمام مطلوبہ مہارتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیگ مضبوط ہے اور ٹیم میں آل راؤنڈرز کے ساتھ ساتھ ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جو اٹیکنگ کرکٹ کھیل سکیں۔

ان کا کہنا تھا آسٹریلیا میں پچز بھی اچھی ہیں جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ یہ ٹیم اچھا نتیجہ دے گی جبکہ انہوں نے ورلڈ کپ جیسے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے دوران ٹیم مینجمنٹ کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں پاکستان کی کامیابی پر وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے سینئر کھلاڑیوں کی اہمیت اور کپتان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔۔

یہ بھی پڑھیں؛

انہوں نے کہا کہ سینئرز اور کپتان نے اس بات کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا کہ ٹیم سخت شروعات کے باوجود بھی حوصلہ مند رہے اور ہم سب نے مل کر یونس خان کو سپورٹ کیا جو اس وقت ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version