Advertisement

انگلینڈ بمقابلہ بھارت، ریشبھ پنت نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت کے ریشبھ پنت نے 146 رنز کی اننگ کے دوران سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ریشبھ پنت نے اپنی سنچری کے دوران چار چھکے لگا کر بین الاقوامی کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ بھارت کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے جس نے چھکوں کی سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل سب سے کم عمر میں چھکوں کی سنچری کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ سنگ میل 25 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔

دوسرے نمبر پر سریش رائنا تھے جنہوں نے 25 سال 77 دن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ریشبھ پنت نے 24 سال اور 271 دن میں یہ کارنامہ انجام دے کر سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اس میچ میں ریشبھ پنت کریز پر آئے تو انگلش بولرز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا، بھارتی ٹیم کے 5 کھلاڑی 98 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

ریشبھ پنت نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ ملکر 222 رنز کی شراکت داری کی اور ٹیم کے ٹوٹل کو بہتر مقام تک پہنچایا۔

اس دوران ریشبھ پنت نے انگلش بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور شاندار 146 کی خوبصورت اننگ کھیلی۔

اس اننگ کے دوران پنت نے 19 چوکوں کے علاوہ 4 چھکے بھی لگائے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version