Advertisement

پاک انڈیا کرتاپور کبڈی سیریز اور پاکستان کبڈی لیگ کروانے کا اعلان

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  پاک انڈیا کرتاپور کبڈی سیریز اور پاکستان کبڈی لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن  کے زیر اہتمام  ایک  پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ایرانی قو نصلیٹ جنرل لاہور رضا ناظری، بھارتی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر سردار سکندر سنگھ  ملکو، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے شرکت کی اور ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ رواں برس پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیمیں کرتار پور میں سیریز کھیلیں گی جبکہ پی ایس ایل طرز پر کبڈی کی پاکستان لیگ کروائی جائے گی جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انٹر نیشنل ننکانہ صاحب کبڈی ٹورنامنٹ اور گرونانک چار ملکی ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا جبکہ 2024 کے عالمی کپ کی میزبانی بھی پاکستان کو مل چکی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر سردار سکندر سنگھ ملکو نے کہا کہ  کبڈی کے مقابلوں کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کو بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 ایرانی قونصلیٹ جنرل رضا ناظری نے کہا کہ پاکستان میں کبڈی کا بہت ٹیلنٹ ہے، کبڈی لیگ کرانے کا فائدہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version