Advertisement

گال ٹیسٹ: اسمتھ اور لبوشین کی سنچری، آسٹریلیا 364 رنز پر آل آؤٹ

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 364 رنز بناکر  آل آؤٹ  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 298 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل  کا آغاز کیا تو گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 66 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا تو صرف 15 کے مجموعی اسکور پر ہی ڈیوڈ وارنر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

70 کے مجموعی اسکور پر  عثمان خواجہ بھی 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔تاہم اس کے بعد مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے 134 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا  تھا۔

https://twitter.com/ICC/status/1545652184112676866

Advertisement

مارنس لبوشین 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئےتھے۔ان کے بعد کوئی کھلاڑی اسمتھ کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکا اور یکےبعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

اسٹیو اسمتھ 145 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 28 ویں سنچری ہے جو انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصے کے بعد بنائی  ہے۔

ایلکس کیری28 ، ٹریوس ہیڈ 12، کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لیون 5،5، کیمرون گرین 4 ، مچل سویپسن 3 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈیبیوٹینٹ پراباتھ جے سوریا نے 6، کاسن راجیتھا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ؤسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن ٹیم کو اس کے فوراً بعد 16 جولائی سے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ  میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
میچ ریفری تبدیل، ایشیا کپ تنازع حل ہو گیا، پاکستان آج میچ کھیلے گا
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
پہلا ونڈے؛ پاکستان ویمنز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version