ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر قاسم اکرم کیریبین پریمیئر لیگ میں شامل

ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر قاسم اکرم کیریبین پریمیئر لیگ میں شامل
پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر قاسم اکرم 31 اگست سے شروع ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ 2022 کے ایڈیشن میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کے 19 سالہ ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر قاسم اکرم کیریبین پریمیئر لیگ میں فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس میں سری لنکن کھلاڑی وینندو ہرسنگا کی جگہ کھیلیں گے جبکہ سری لنکن کھلاڑی دیر سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیریبین پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
قاسم اکرم نے رواں سال کے شروع میں کیریبین میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں ان کا شاندار 153.08 اسٹرائیک ریٹ رہا ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہ کر 51 رنز اسکور کیے تھے۔
دوسری جانب بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹر اعظم خان کو برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیائے کرکٹ کا بابر اعظم بننا چاہتا ہوں،قاسم اکرم
لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر رواں سیزن میں جمیکا تلاواہ کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس سے قبل 2021 میں انہوں نے بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کی تھی۔
محمد عامر نے گذشتہ سیزن میں 13.54 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی تلاواہ میں واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ 2022 کا آغاز 31 اگست سے ہوگا جس کا افتتاحی میچ پیٹریاٹس اور تلاواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News