مچل اسٹارک کی اہلیہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 شکار کرنے والی پہلی وکٹ کیپر بن گئیں

آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 100 شکار کرنے والی پہلی وکٹ کیپر بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی نے یہ کارنامہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجام دیا۔
ایلیسا ہیلی نے میچ میں دو کیچ پکڑے اور گریس ہیرس کی تھرو پر ایک رن آؤٹ بھی کیا۔
ایلیسا ہیلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز میں مرد و خواتین میں مجموعی طور 100 سے زائد شکار کرنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں واحد وکٹ کیپر بن گئی ہیں۔
بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ شکار کرنے والوں کی ٹاپ 5 فہرست میں تین خواتین شامل ہیں۔
اس فہرست میں بھارت دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 91 شکار کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر 74 شکار کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 73 شکار کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ریچل پرائسٹ 72 شکار کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
https://twitter.com/cricketcomau/status/1552967863140757504
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News