Advertisement

پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل لوگو منظر عام پر آگیا

پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل لوگو منظر عام پر آگیا

پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل لوگو منظر عام پر آگیا

پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل لوگوں منظر عام پر آگیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا سیزن رواں سال یکم اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں ابتدائی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے چھ میں سے تین ٹیموں کے لیے غیر ملکی اسٹارز کو بطور مینٹور مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انعقاد کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

گذشتہ روزپی سی بی جونیئر لیگ کا آفیشل لوگو منظر عام پر لے آئی ہے جس کو انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کیا ہے۔

تاہم اس لوگو پر پی سی بی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے جبکہ کئی صارفین نے لوگو پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے تو لوگو کو آسٹریلیا کرکٹ کے لوگو سے بھی تشبیہہ دی اور کہا کہ ’ہماری ثقافت سے متعلق کچھ ہونا چایئے تھا‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے میچز براہ راست دکھانے کے لیے پی سی بی براڈ کاسٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے میچز اب براہ راست ملک کے پہلے سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو دکھائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو فرنچائز کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سرکاری ٹی وی کی کوریج اور لیگ سے بالآخر پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version