Advertisement

بنگالی کرکٹرز کی ناقص کارکردگی پر کپتان تمیم اقبال سخت مایوس

دورہ ویسٹ انڈیز کے میں شکست پر بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ٹائیگرز کی ناقص کارکردگی کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے ٹائیگرز سے امید لگا رکھی تھی، لیکن اس میں بھی منہ کی کھانی پڑی۔

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے 10 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں بنگال ٹائیگرز اب تک ایک بھی کامیاب شکار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور بنگلہ دیش کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مکمل وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔

Advertisement

تمیم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ شکست کوئی مزے دار چیز نہیں ہے، اور ہم یقینی طور پر اس دورے کو بلندی پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

کپتان تمیم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب آپ سیریز کے دوران کوئی بھی میچ جیت نہیں پاتے ہو تو یہ ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

تمیم اقبال نے برملا اس بات کا اعتراف کیا کہ اب تک ہم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے، لیکن امید ہے کہ ہم ون ڈے سیریز میں اچھی شروعات کریں گے۔

تمیم اقبال نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہم اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے میں ہمیں اپنی پوری کوشش کرنا ہو گی۔

تمیم نے اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا کہ ٹیم کی پریکٹس میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، اور یہ کہ ٹیم کو ذہنی طور پر تیاری کے لیے کافی وقت نہیں ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version