Advertisement

کشمیر کے پہلے کھلاڑی کاشف علی کا کاؤنٹی کرکٹ میں ووسٹر شائر کے ساتھ دو سال کا معاہدہ

کشمیر کے پہلے کھلاڑی کاشف علی کا کاؤنٹی کرکٹ میں ووسٹر شائر کے ساتھ دو سال کا معاہدہ

کشمیر کے پہلے کھلاڑی کاشف علی کا کاؤنٹی کرکٹ میں ووسٹر شائر کے ساتھ دو سال کا معاہدہ

کاشف علی کو کاؤنٹی کرکٹ 2024 کے سیزن کے اختتام تک ووسٹر شائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے میں توسیع مل گئی ہے۔

کشمیر میں پیدا ہونے والے کاشف علی ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے سیکنڈز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا جبکہ انہوں نے پچھلی 7 اننگز میں 700 سے بھی زائد رنز اسکور کیے ہیں، کاشف علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے خلاف اپنے ڈیبیو پر نصف سنچری بھی اسکور کی تھی۔

ان کی شاندار پرفارمنس کے باعث انہیں ووسٹر شائر کی جانب سے دو سال کے معاہدے سے نوازا گیا ہے جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ساتھ ساتھ وائٹ بال کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا ہے۔

ووسٹر شائر کرکٹ اسٹیئرنگ گروپ کے چیئرمین پال پرجیون نے بھی گریم ہیک پویلین میں آج ممبرز فورم میں کاشف کے لیے نئے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کاشف علی نے سیکنڈز میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ہم نے دیکھا کہ ریڈ بال کے ساتھ ساتھ وائٹ بال کرکٹ میں بھی اس سے بہتر کھلاڑی کون ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر کاشف علی کا کہنا تھا کہ مجھے موقع دینے پر میں ووسٹر شائر کا شکر گزار ہوں اور میں طویل معاہدہ حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کلب نے اب مجھے دو سال کا نیا معاہدہ دیا ہے، پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنا وہ چیز ہے جس کا میں نے کھیل شروع کرنے کے بعد سے ہی خواب دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کلب نے مجھ پر جو اعتماد دکھایا میں اس کا بدلہ چکا سکوں جبکہ میں خود کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سیکنڈز میں اپنی فارم سے بہت خوش ہوں، فرسٹ کلاس ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنا خوش کن تھا، امید ہے کہ میں ووسٹر شائر کے لیے بہت سی اچھی پرفارمنس دے سکوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version