Advertisement

سری لنکن کپتان نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

سری لنکن کپتان نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

سری لنکن کپتان نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلوی ٹیم سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دنیش چندیمل کی ڈبل سنچری پاکستان کے خلاف سخت چیلنج سے قبل ایک اچھی علامت ہے۔

یاد رہے کہ دنیش چندیمل کے 206 کی بدولت سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 39 رنز سے کامیابی اپنے نام کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

سری لنکن ٹیم میں ڈٰیبیو کرنے والے اسپنر پربھات جے سوریا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو چوتھے دن کے میچ کے آخری سیشن میں 151 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 364 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا نے دنیش چندیمل کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 554 رنز اسکور کردیے تھے۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ جب کوئی سینئر کھلاڑی اس طرح کی اننگز کھیلتا ہے تو بطور کپتان میرے لیے چیزیں آسان ہوجاتی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اینجلو میتھیوز فیل ہوسکتے ہیں، میں فیل ہوسکتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کوئی ہمارے لیے لڑے گا جوکہ آگے آنے والی سیریز کے لیے اچھی علامت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی سری لنکا پہنچ چکی ہے، جہاں وہ پریکٹس میچ میں مصروف ہے جبکہ ہفتے سے دونوں ٹیموں کے درمیان گال ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔

پاکستان ٹیم پر بات کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کا کہنا تھا پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی کیونکہ یہ ٹیم اسپنرز کو بہتر طریقے سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ایک مضبوط اور شاندار ٹیم ہے جوکہ آسٹریلیا سے زیادہ چیلنجنگ ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت فارم میں ہیں جبکہ امام الحق بھی رنز بنانے والوں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم میں تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ کی واپسی ہوئی جس کے بعد پاکستان کا باؤلنگ اٹیک بھی اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version