Advertisement

ایک اور پاکستانی کوہِ پیما نائلہ کیانی نے کے ٹو سر کرلی

پاکستان کی ایک اور خاتون کوہ پیما نے کے ٹو کی چوٹی کو کامیابی سے سر کر لی ہے، نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

کوہ پیما نائلہ کیانی نے جمعہ کی صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ٹو کے سر کی ہے جبکہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے بھی آج ہی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی سر کی، جس کے بعد ایک ہی دن میں دو پاکستانی خواتین نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں

8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے اور ثمینہ بیگ نے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہر کے علاقے گجر خان کے ایک قدامت پسند خاندان سے ہے۔ انھوں نے ایرو اسپیس انجینیئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کیا۔

Advertisement

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ اور ان کی ٹیم نے کوہ پیمائی کی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے۔

نائلہ کیانی نے نہ صرف گاشر برم ٹو کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں بلکہ وہ ایسی کوہ پیما بھی ہیں جنھوں نے اپنی پہلی مہم میں ہی آٹھ ہزار میٹر کی چوٹی سر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version