Advertisement

دورہ سری لنکا پر موجود کھلاڑیوں نے نماز عید ادا کردی

دورہ سری لنکا پر موجود کھلاڑیوں نے نماز عید ادا کردی

دورہ سری لنکا پر موجود کھلاڑیوں نے نماز عید ادا کردی

سری لنکا میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے نماز عید ادا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا پر موجود کھلاڑیوں نے کولمبو کے مقامی ہوٹل میں نماز عید ادا کی اور نماز کے بعد کھلاڑی و کوچنگ اسٹاف ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔

نماز کے بعد گلے ملنے اور کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کرنے کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1545993690887454721

قومی ٹیم کچھ دیر بعد پریماداسا میں پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ گذشتہ روزسری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف  جاری مظاہروں اور کرفیو کے باعث پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں جبکہ قومی کھلاڑی بڑی کے موقع پر بھی اپنے گھر والوں سے میلوں دور قومی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر موجود ہے جس دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچی تھی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ  16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 7 سال بعد سری لنکا کے دورے پر گئی ہے جبکہ آخری مرتبہ پاکستان نے 2015 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے میں پاکستان ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ 377 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز میں 1-2 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version