Advertisement

انگلش آل راؤنڈر معین علی کا واروکشائر کاؤنٹی سے تین سال کا معاہدہ

واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی سے وائٹ بال  کرکٹ کا تین سالہ کا معاہدہ کر لیا ۔

وارکشائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق   کلب نے معین علی سے وائٹ بال  کرکٹ کا تین سالہ کا معاہدہ کر لیا  ہے۔

ا سپارک ہل، برمنگھم میں پیدا ہونے والے  35 سالہ  معین علی کاؤنٹی کلب کو  ریڈ بال کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے جس کے لیے کلب انہیں الگ سے پیسوں کی ادائیگی کرے گا۔

معین علی  اپنے آبائی کرکٹ کلب میں واپس آئے ہیں جہاں سے انہوں نے 15 سال کی عمر میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 انہوں نے وارکشائر اکیڈمی اور سیکنڈ الیون میں  کھیل کر ترقی کی منازل طے کیں اور اپنے فرسٹ کلاس اور کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈیبیو پر نصف سنچری بنائی۔

Advertisement
Advertisement

2015 میں ایشیز اور 2019 میں آئی سی سی ورلڈکپ  کے فاتح نے انگلینڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 228 میچز (64 ٹیسٹ،119 ون ڈے، 49 ٹی ٹوئنٹی ) میں آٹھ سنچریز کی مدد سے 5470  رنز بنارکھے ہیں جبکہ 318 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

معین علی کا کہنا ہے کہ  میں ایجبسٹن واپسی پر بہت خوش ہوں۔ میں اسٹیڈیم سے صرف چند میل دور پیدا ہوا اور یہیں پرورش پائی، میری زندگی ہمیشہ برمنگھم کے ارد گرد مرکوز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں واپس آنے پر  بہترین ماحول میں کھیلنے کے لیے ناقابل یقین حد تک پرجوش ہوں۔  یہ ایک ایسی جگہ ہے جس کی بہت سی تاریخ ہے اور کھلاڑیوں کے پاس ہمیشہ یہاں کھیلنے کی یادیں اور کہانیاں رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version