Advertisement

راشد لطیف قومی ٹیم کی ٹیم سلیکشن پر ناخوش

پاکستان کے سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف دورہ سری لنکا میں قومی ٹیم کی سلیکشن پر ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ٹور کے دونوں ٹیسٹ میچز میں ٹیم سلیکشن درست نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے قومی ٹیم نے فتح حاصل کی بصورت دیگر مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس کھلاڑی موجود تھے لیکن پلئینگ الیون کے لیے درست انتخاب نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اظہر علی رنز نہیں کر رہے تھے تو شان مسعود یا سرفراز کو  کو کھلانا تھا، آپشنز کے باوجود ان کا استعمال نہیں کیا گیا۔

Advertisement

حسن علی کے حوالے سے راشد لطیف نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز میں اس کی جگہ نہیں بنتی اس کی جگہ فہیم اشرف بہترین انتخاب تھا جو بولنگ کے ساتھ رنز بھی بنا سکتا ہے۔

راشد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز قومی ٹیم کے لیے سازگار تھی لیکن اعتماد کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔

راشد لطیف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ محدود وسائل کے باوجود سری لنکا میں اچھی کرکٹ ہوئی اور ٹیسٹ کرکٹ عروج پر نظر آئی۔ ہم نے پہلے ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اسی لیے دوسرے میچ میں شکست ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version