ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان چوتھی پوزیشن پر آگیا

گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پہ بہتر پوزیشن فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسان فتح کے بعد آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔
گال ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا 77.78 وننگ فیصد کے ساتھ مظبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔
جنوبی افریقا 71.43 فیصد کے ساتھ دوسری، بھارت 58.33 فیصد کے ساتھ تیسری جبکہ پاکستان 52.38 فیصد کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔
ویسٹ انڈین ٹیم 50 فیصد وننگ اوسط کے ساتھ چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ سری لنکا 47.62 فیصد کے ساتھ چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
ساتویں سے نویں پوزیشن پر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
انگلینڈ 28.89 فیصد کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے پاس آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح سے بھارت سے تیسری پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع موجود ہے۔
Australia continue to extend their lead at the top 📈#WTC23 standings 👉 https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/07/391831/amp/#SLvAUS pic.twitter.com/uDwODsYFhI
— ICC (@ICC) July 1, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News