مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے کیوی کھلاڑی بن گئے

مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے کیوی کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مائیکل بریسویل نے ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مارک ایڈیئر، بیری میکارتھی اور کریگ ینگ کی وکٹیں حاصل کیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1549907590469099521
نیوزی لینڈ نے اس میچ میں آئرلینڈ کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
ڈیبیوٹینٹ ڈین کلیور نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور جوش لٹل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم 14ویں اوور میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔مارک ایڈیئر 27 اور پال اسٹرلنگ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے 3،3 ، جیکب ڈفی نے 2 اور لوکی فرگیوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

