Advertisement

جنوبی افریقن اوپنر ایندائل فلکوایو زخمی، انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر اوپنر ایندائل فلکوایو زخمی ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران کپتان کیشو مہاراج سے ٹکرا گئے تھے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق اوپنر میں چوٹ لگنے کے بعد صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے آخری دو میچوں سے محروم رہیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اس وقت تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں حصہ لے رہے ہیں جس کا آغاز 19 جولائی کو ڈرہم میں ہوا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ 22 جولائی کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا آخری میچ 24 جولائی کو لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں ہو گا۔

ایندائل فلکوایو میدان میں کپتان کیشو مہاراج سے اس وقت ٹکرا گئے جب ان کا سر کپتان کے کندھے پر لگا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

ایندائل فلکوایو کی جگہ ڈوین پریٹوریئس پروٹیز اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں، جو کنکشن کے متبادل کے طور پر بولنگ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ڈاکٹر، ڈاکٹر ہشیندرا رامجی نے کہا کہ آل راؤنڈر میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں اور وہ بڑی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر رامجی کا کہنا تھا کہ ایندائل فلکوایو چوٹ لگنے کے بعد گھبراہٹ کا شکار تھے ان  کی قریب سے نگرانی کی گئی اور اب اس میں بہتری کے آثار ظاہر ہوئے، اب وہ بحالی کے پروگرام کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Next Article
Exit mobile version