بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کپتان بابر اعظم کے 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل ہوگئے، وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔
👑 @babarazam258 on 🔝
Phenomenal consistency across formats 💪#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oWVrS0rjh4
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2022
انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنز بنانے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا۔
🌟 1⃣0⃣,0⃣0⃣0⃣ international runs 🌟
AdvertisementCongratulations skipper @babarazam258 on becoming the 11th 🇵🇰 batter to accomplish this major milestone 👏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hQV28gmn9O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2022
واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ کارنامہ جاوید میانداد نے 248 ،سعید انور نے 255 اننگز میں انجام دیا تھا۔
خیال رہے کہ گال ٹیسٹ میں دوسرے روز سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے ہیں۔
گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی وکٹ میں 222 رنبز بنا سکی تھی، دنیش چندی مل 75 اور مہیش 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News