شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے کا فیصلہ

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث آرام دیا جائے گا۔ وہ بدستور گھٹنے سے نیچے کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹس پر پی سی بی میڈیکل شعبے کے سربراہ سے مشاورت کی۔
شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔انہیں ہالینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مصروف سیزن کے باعث شاہین شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News