Advertisement

جدید ریسلنگ کے بانی جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد عہدے سے ریٹائر

دنیا میں ریسلنگ کے کھیل کو نئی جدت دینے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سربراہ ونس میک موہن نے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ  کے باس ونس میک موہن، جنہوں نے فرم کو ایک علاقائی کھیل سے عالمی جائنٹ میں تبدیل کیا، کا کہنا ہے کہ وہ بدانتظامی کے دعووں کی بھرمار کے درمیان ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔

ونس میک موہن نے گزشتہ ماہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اس رپورٹ کے بعد کہ اس نے جنسی بدکاری اور بے وفائی کے الزامات کو دبانے کے لیے لاکھوں روپے ادا کیے تھے۔

واضح رہے کہ ونس میک موہن نے کئی دہائیوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای کی قیادت کی، اکثر رنگ میں ایک اداکار کے طور پر نظر آتے ہیں۔

ایک بیان میں جس میں اپنے خلاف الزامات کا تذکرہ نہیں کیا گیا، مسٹر میک موہن نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہمارے مداحوں کی نسلوں کے لیے گہری تعریف رکھتے ہیں.

Advertisement

عمر کی 76 بہاریں دیکھنے والے میک موہن نے کہا کہ ہمارے عالمی سامعین یہ جان کر سکون حاصل کر سکتے ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہمیشہ کی طرح اسی جوش، لگن اور جذبے کے ساتھ آپ کو تفریح ​​فراہم کرتا رہے گا.

ونس میک موہن نے ریسلنگ کمیونٹی ، کاروباری شراکت داروں ، حصص یافتگان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری ہر قدم پر رہنمائی اور مدد کی۔

ونس میک موہن کی بیٹی سٹیفنی عبوری چیئرپرسن اور شریک سی ای او کے طور پر کام کریں گی۔

واضح رہے کہ جون میں، ایک مشہور امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مسٹر میک موہن نے ایک سابق پیرا لیگل کو 3 ملین ڈالرز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس نے کہا تھا کہ اس نے کام پر اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

جریدے کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر اس نے 1 ملین ڈالرز کی پیشگی ادائیگی پر اتفاق کیا، باقی رقم پانچ سالوں میں ادا کی جائے گی اور بظاہر مسٹر میک موہن ذاتی طور پر ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version