معین علی نے انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

معین علی نے انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے معین علی اور جونی بیئراسٹو کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت جیت اپنے نام کرلی۔
اس میچ میں معین علی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ جونی بیئراسٹو کی 90 رنز کی تباہ کن اننگز نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شکست پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، معین علی
یہ میچ انگلینڈ نے 41 رنز سے اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کاؤنٹی گراؤنڈ کی چھوٹی باؤنڈریز کی بدولت معین علی نے 16 گیندوں پر 52 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کے بولر لونگی نگیڈی اپنے کیریئر کی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
جنوبی افریقہ نے اس میچ میں شروعات سے ہی میچ کا رن ریٹ برقرار رکھا لیکن آخری کے 4 اوورز ان کے لیے خوش قسمت ثابت نہ ہوسکے اور ان کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیئر اسٹو نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
اس میچ کی ایک اور خاص بات 21 سالہ ٹرسٹن اسٹبس تھے، جنہوں نے 28 گیندوں پر سنسنی خیز 72 رنز اسکور کیے اور جنوبی افریقہ کے لیے انہوں نے 19 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میچز میں دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بعض اوقات اپنی ہی دشمن نکلتی ہے اور ایسا ہی اس میچ میں بھی انہوں نے بیئراسٹو کے چار کیچز ڈراپ کرکے کیا جبکہ بار بار کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے ہی بیرسٹو ایک بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News