Advertisement

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ  میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

جنوبی افریقہ نے ریلی روسو کے ناقابل شکست 96  اور ریزا ہینڈرکس کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

ہینرچ کلاسن 19 اور کوئنٹن ڈی کوک15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ٹرسٹان اسٹبس 1515 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، رچرڈ گلیسن اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 17ویں اوور میں 149 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

جونی بیئر اسٹو 30، کپتان جوز بٹلر 29، معین علی 28، جیسن روئے 20 اور لیونگ اسٹون 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ایندائل فیلکوایو نے 3،3 ، لنگی نگیدی نے 2 جبکہ کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کئی سالوں بعد  انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے ریلی روسو کو ناقابل شکست 96 رنز کی اننگز کی کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے ۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version