Advertisement

سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی، زمبابوے نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی نے زمبابوے کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 17 رنز سے فتح دلوادی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویزلے میڈھیویر (67) اور سکندر رضا (65)  کی ناقابل شکست نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

شان ولیمز 33، کپتان کریگ اروین 21 اور ریگس چکابوا 8 رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 اور مصدق حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔کپتان نورالحسن کی برق رفتار 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

Advertisement

نجم الحسین شنتو 37 ، لٹن داس 32 اور  انعام الحق 26 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے جبکہ مصدق حسین 13، عفیف حسین 10 اور منیم شہریار 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے 2جبکہ سکندر رضا ، رچرڈ نگاراوا، ویلنگٹن مساکاڈزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سکندر رضا کو آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 31 جولائی جبکہ آخری میچ 2 اگست  بروز منگل  کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version