Advertisement

ویرات کوہلی کا کیریئر خطرے میں؟ ایک پنڈت نے بڑی پیشگوئی کردی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں اپنے کیریئر کے  بدترین دور سے گزر رہے ہیں ۔

موجودہ صدی کے سب سے بڑے بلے بازوں کی فہرست میں شمار ہونے والے ویرات کوہلی گزشتہ دو سال سے خراب پرفارمنس  کے سبب سابق کھلاڑیوں سمیت  ناقدین کی تنقید کا شکار ہیں۔

ویرات کوہلی کی فارم اور ان کے کیریئر کو لے کر شائقین سے لے کرکٹ تجزیہ کاروں اور بھارتی میڈیا ، غرض ہر کوئی بحث کررہا ہے۔

انہوں نے 2019  سے کوئی بھی سنچری اسکور نہیں کی ہے اور حالیہ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پنڈت زائچہ دیکھ کر ویرات کوہلی کے مستقبل کی پیشگوئی کررہا ہے۔

Advertisement

پنڈت نے پیشگوئی کی کہ ان کے کیریئر کے خاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا  قبل از وقت ہو گا  اور یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

پنڈت نے مزید کہا کہ کوہلی کا زائچہ  بتاتا ہے کہ یہ مشکل وقت اس کے ساتھ  ابھی مزید رہے گا لیکن آنے والے چند ماہ میں آپ کوہلی کی کارکردگی میں بتدریج تبدیلی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے آخری  سنچری 2019 میں اسکور کی تھی جس کے بعد سے وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔

ویرات کوہلی بھارت کی جانب سے 102 ٹیسٹ میچز میں 27 سنچریز اور 28 نصف سنچریز کی مدد سے 49.53 کی اوسط سے 8074  رنز بناچکے ہیں۔

262 ایک روزہ میچز میں 43 سنچریز اور 64 نصف سنچریز کی مدد سے 57.68 کی اوسط سے 12344  جبکہ 99 ٹی ٹوئنٹی میں 30 نصف سنچریز کی مدد سے 50.12 کی اوسط سے 3308 رنز بناچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version