Advertisement

پاکستان جونیئر لیگ کا ٹیزر مداحوں کو بھاگیا

پاکستان جونیئر لیگ کا ٹیزر مداحوں کو بھاگیا

پاکستان جونیئر لیگ کا ٹیزر مداحوں کو بھاگیا

پاکستان جونیئر لیگ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں بابراعظم سمیت حسن علی اور امام الحق بھی شامل ہیں۔

پاکستان جونیئر لیگ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جبکہ اس سلسلے میں پی سی بی نے لیگ کا ٹیزر اور لوگو بھی جاری کردیا ہے۔

Advertisement

لیگ کے ٹیزر میں کپتان بابر اعظم سمیت فاسٹ بولر حسن علی، اوپنر امام الحق اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی موجود ہیں جبکہ اس ٹیزر کو لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

ٹیزر میں متحرک رنگوں کو دکھایا گیا ہے جوکہ خاص طور پر نوجوان کرکٹ شائقین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل لوگو بھی منظر عام پر آگیا ہے جس کو لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا سیزن رواں سال یکم اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں ابتدائی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے چھ میں سے تین ٹیموں کے لیے غیر ملکی اسٹارز کو بطور مینٹور مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انعقاد کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version