Advertisement

بابر اعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے

بابر اعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے

بابر اعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اسپورٹ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنی تصویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کی ہے۔

Advertisement

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہو‘۔

بابر اعظم کے اسپورٹ اسپرٹ کے مظاہرے کو صارفین نے خوب پسند کیا ہے جبکہ حمزہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’زبردست سپورٹس مین شپ میرے کپتان‘۔

https://twitter.com/darknight56_/status/1547661476684369920

مغیز علی صارف نے لکھا کہ ’ کرکٹ نے آج پھر ہمیں جوڑ دیا ہے، شکریہ بابر اعظم آپ ایک عظیم کھلاڑی ثابت ہوئے، آپ کے لیے محبت اور احترام ہے میرے دل میں‘۔

https://twitter.com/mugheesali81/status/1547678264633700354

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی ویرات کوہلی کے حق میں بیان دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لوگ ویرات کوہلی کے خلاف متعصب ہیں جبکہ روہت شرما کی فارم پر کوئی بات نہیں کرتا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ فارم عارضی ہے اور کلاس مستقل ہے، آپ صرف ویرات کوہلی کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں جبکہ روہت شرما بھی آؤٹ آف فارم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version