Advertisement

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر کورونا کا سنگین وار، ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے تینوں کھلاڑی کل گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

دھننجایاڈی سلوا، آسیتھافرنینڈو اور جیفری ویندرسے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران سری لنکا کے پانچ کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان انجیلو میتھیوز دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے، انجیلو میتھیوز کا گزشتہ ہفتے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا

بیک اپ اسپنر پراوین جیا وکراما کا منگل کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا اس لیے وہ بھی سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہونگے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر لکشن سنداکن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سکواڈ کے باقی ارکان کے بدھ کو ہونے والے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، خیال رہے کہ سری لنکا گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ انہیں سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا اس وقت 77.78 فیصد جیت کے تناسب کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سری لنکا 47.62 فیصد جیت کے تناسب کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version