Advertisement

ٹی ٹوئنٹی سیریز، زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 17 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے تجربہ کار بیٹسمین سکندر رضا اور ویسلی مادھویرے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہرارے میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، پاکستانی نژاد سکندر رضا نے 26 گیندوں پر 65 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ان کی اس دھواں دھار اننگ میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

مادھویرے اپنے کیریئر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی سکور 73 کو بہتر کرنے کے قریب تھے جب آخری اوور میں زخمی ہونے پر ریٹائر ہونے پر مجبور ہو گئے انہوں نے 67 رنز کی شراکت کی۔

 بنگلہ دیش کی ٹیم جو اپنے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم تھی مگر پھر بھی ہدف کے تعاقب میں اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی، مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے.

Advertisement

بنگلہ دیش کو اپنی باؤلنگ اور فیلڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور فتح کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کے رن ریٹ سے 10.25 سے پیچھے رہا۔

وکٹ کیپر اور اسٹینڈ ان کپتان نور الحسن نے 26 گیندوں پر 4 چھکے اور ایک چوکا لگا کر سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔

یہ زمبابوے کی لگاتار چھٹی فتح تھی جب سے سابق بیٹنگ اسٹار ڈیو ہیوٹن نے جون میں قومی کوچ کے طور پر دوسرا عہدہ شروع کیا اس کے برعکس بنگلہ دیش کے لیے آخری 14 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں 13ویں شکست تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version