پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز کی چاندی ہوگئی، کروڑوں روپے کمائیں گے

پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز کی چاندی ہوگئی، کروڑوں روپے کمائیں گے
پی سی بی نے جاوید میانداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی سمیت پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز کو 50 ہزار ڈالر کی پیشکش کی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز صرف 2 ہفتوں کے ایونٹ سے 7 کروڑ سے زائد کمائیں گے جبکہ توقع کی جارہی ہے بقیہ ٹیموں کے مینٹورز بھی اتنی ہی رقم گھر لے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جب پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مینٹورز کو ادا کی جانے والی رقم ایک ایسا معاملہ ہے جسے صرف مینٹورز اور پی سی بی کے درمیان ہی رکھا جان چاہیے جبکہ انہوں نے اس پر مزید تبصرے سے بھی انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی کا پاکستان جونیئر لیگ میں بطور مینٹور شمولیت پر خوشی کا اظہار
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ یکم اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
چاروں کھلاڑی مجموعی طور پر چھ بڑے عالمی ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ انہوں نے 1559 انٹرنیشنل میچز میں 43057 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 992 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
یہ کھلاڑی ایونٹ میں مینٹور کی خدمات انجام دینے کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کریں گے جبکہ ایونٹ ایمبسڈر کے طور پر بھی کام کریں گے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل جونیئر لیگ کے انعقاد میں چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی خدمات حاصل کرنے میں چیلنجز درپیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز کا اعلان
یاد رہے کہ پی سی بی نے چھ میں سے تین ٹیموں کے لیے غیر ملکی اسٹارز کو بطور مینٹور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News