Advertisement

بین اسٹوکس کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم رکن آل راؤنڈر بین اسٹوکس  اپنے کیریئر کا آخری ایک روزہ انٹرنیشنل  میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف کے  خلاف کھیلیں گے۔

Advertisement

انگلینڈ کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ میں فتح دلوانے کا سہرا بھی بین اسٹوکس کے ہی سر سجا  تھا جب انہوں نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کو سپر اوور تک لے جانے اور پھر وہاں سے فتح دلوانےمیں اہم کردار اداکیا۔

بین اسٹوکس نے اپنے 11 سالہ ون ڈے کیریئر میں اب تک 104 میچز میں 3 سنچریز اور 21 نصف سنچریز کی مدد سے 2919 رنز بنارکھے ہیں جبکہ 74 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

اسٹوکس نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں منگل کو ڈرہم میں ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے اپنا آخری میچ کھیلوں گا۔ میں نے اس فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک سخت فیصلہ ہے۔ مجھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انگلینڈ کے لیے کھیلنے کا ایک ایک لمحہ پسند ہے اور ہم نے ایک ناقابل یقین سفر  ساتھ میں کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا  تاہم اس  حقیقت  کا ادراک کرنا مشکل نہیں کہ میں اس فارمیٹ میں اب مزید اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا اور   انگلینڈ کی شرٹ اس سے کم قیمت کی مستحق نہیں ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Next Article
Exit mobile version