’کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کیمپ 3 سے کمیپ 2 کی طرف آرہے ہیں‘

چلاس: ضلع دیامر کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد نے کہا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کیمپ 3 سے کمیپ 2 کی طرف آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیاض احمد نے بتایا کہ دونوں کوہ پیما بخیروعافیت ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کوہ پیما شیروز اور فضل علی بدھ کے روز کیمپ تھری پہنچ چکے تھے، ہائی الٹیٹیوٹ پولیس ریسکیو ٹیم اور موئنٹینرز کیساتھ رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت سر کرلی
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے کوپیما شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لئے پاک فوج گزشتہ روز سے ہائی رسک ریسکیو مشن کوآرڈینیٹ کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے آرمی ایوی ایشن اور گراؤنڈ سرچ ٹیم کو بھی مشن پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے خراب موسم کے باوجود دو مرتبہ بے خوف کوشش کی اور دونوں مرتبہ گہرے بادلوں کی وجہ سے پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالا نہیں جا سکا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ سرچ ٹیم بھی 21000فٹ بلندی پر کیمپ تین میں پھنسے کوہ پیماؤں کے قریب پہنچ گئی ہے اور آج کوہپیماؤں کو کیمپ ٹو تک ریسکیو کرنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی نے منگل کے روز صبح 8 بج کر 15 منٹ پر نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس سے واپسی پر وہ لاپتہ پوگئے تھے۔
خیال رہے کہ شہروز کاشف نے کم عمری میں ہی نانگا پربت چوٹی سر کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

