Advertisement

شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے  خیر سگالی سفیر   مقرر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد خان بنگش اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے سپر اسٹار کرکٹر کو ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے۔

بعد ازاں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے عوام کے لیے پولیس کی خدمات کو سراہا۔

22 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے والد پولیس افسر تھے اور میرا بھائی  بھی پولیس افسر ہے۔

انہوں نے مزید کہا پولیس افسران اور دیگر سیکیورٹی اہلکار ہمارے ملک کے حقیقی ہیرو ہیں اور وہ ہر طرح کی عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی صرف 22 سال کی عمر میں نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی 4 سالوں میں ہی سپر اسٹار بن چکے ہیں۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی 18 سال کی عمر میں 3 اپریل 2018 کو کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے ون ڈے ڈیبیو 21 ستمبر 2018 میں افغانستان کے خلاف  اور ٹیسٹ ڈیبیو 3 دسمبر 2018 کو  نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version