انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، بارش سے متاثرہ میچ کو 29،29 اوورز کا کر دیا گیا

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ون ڈے میچ بارش کے باعث 29 ، 29 اوورز کا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا ہونے والا دوسرا میچ بارش کے باعث 29 ، 29 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔
انگلینڈ نے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کا مقابلہ کرنا ہے۔
اس سے قبل ڈرہم میں پہلے ون ڈے میں بھاری شکست سے دوچار ہونے کے بعد، انگلینڈ سیریز برابر کرنے اور لیڈز میں سیریز کو فیصلہ کن مقام تک لے جانے کی کوشش کرے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں اپنے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی خدمات سے محروم ہے، جنہوں نے پروٹیز کے خلاف پہلے میچ سے ایک دن قبل اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا۔
بین اسٹوکس نے ریور سائیڈ اسٹیڈیم میں اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا۔
واضح رہے کہ اسٹوکس نے کام کے بوجھ کے انتظام کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ اتوار کو ہیڈنگلے میں ہونے والے فائنل میچ سے قبل جیت کے ساتھ سیریز کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News