Advertisement

گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جیت کے لیے 120 رنز درکار

گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جیت کے لیے 120 رنز درکار

گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال ٹیسٹ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا گیا جبکہ پانچویں اور آخری دن کا کھیل کل کھیلا جائے گا۔

چوتھے دن کا آغاز سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز سے کیا جس کے بعد ان کی آخری وکٹ بھی 337 رنز پر گر گئی جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے اب مزید 120 رنز درکار ہیں۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق شاندار سینچری کے ساتھ 112 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ محمد رضوان دے رہے ہیں جنہوں نے 7 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

Advertisement

سابق کپتان اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 6 بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر امام الحق 35 رنز اور کپتان بابر اعظم 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی دوسری اننگز

سری لنکا دوسری اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہا اور انہوں نے 337 بناکر پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز کی برتری سے کیا تو صرف 33 رنز پر ہی ان کی پہلی وکٹ گرگئی تھی اور کپتان دمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

دوسری وکٹ سری لنکن کی کسن رجھیتا کی گری جو صرف 7 رنز بناکر محمد نواز کی گھومتی گیند کا شکار ہوئے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کو ہی محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

Advertisement

تاہم اوپنر اوشادہ فرننڈو اور کسل مینڈس نے ٹیم کو سنبھالا اور وکٹ کو محفوظ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا جبکہ اوشادہ فرننڈو 64 اور کسل مینڈس 76 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوگئے۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے سب سے لمبی اننگز کھیلی جو 94 رنز بناکر بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی، نسیم شاہ نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے سنچری کی بدولت 119 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا تھا، اوپنر عبداللہ شفیق 13، محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی نے 17 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مہیش ٹھیکشانہ ، رمیش مینڈس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

Advertisement

سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 76 رنز دنیش چندیمل سے اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں سری لنکن کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ نے 38، اوپنر اوشادہ فرننڈو نے 35 اور کوسال مینڈس نے 21 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 4، حسن علی اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version