Advertisement

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ، نیوزی لینڈ پانچویں پوزیشن پر آگیا

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں نیوزی لینڈ پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ  کو دوسرے ایک روزہ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ  نے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے اب تک آٹھ میچز کھیلے ہیں اور تمام میں فتح حاصل کی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 80 ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں 125 پوائنٹس کے ساتھ  سر فہرست ہے ۔ بنگلادیشی 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور  افغانستان 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان 15 میچز میں سے 9 میں فتح حاصل کرکے 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ، بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آسٹریلیا   70 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Advertisement

آئر لینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور سری لنکا 62 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

جنوبی افریقا 49 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں، زمبابوے 35 پوائنٹس کے بارہویں اور نیدر لینڈز 25 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version