Advertisement

گال ٹیسٹ : بابر اعظم کی شاندار اننگز پر سابق کرکٹرز کی تعریف

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی شاندار اننگز پر سابق کھلاڑی بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف میں کہا کہ بابرنے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ یہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے دباؤ میں عمدہ بیٹنگ کی جس میں نسیم شاہ نے اچھا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

اس کے علاوہ گال سے جاری بیان میں کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیلی، جس انداز میں ٹیل اینڈرز کو لے کر چلے وہ قابل تعریف ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلی گئی اننگز دیکھی، نسیم شاہ بھی بہت جذبے سے کھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم کو اس طرح کی اننگز کی ضرورت تھی،کپتان بابر اعظم

پاکستانی بیٹنگ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے کوئی پیغام نہیں بھیجا، بابر کپتان ہے مسیج بھیجنا اچھی بات نہیں ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ دوسری اننگز میں سری لنکا کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان وسیم اکرام کا کہنا تھا کہ  بابر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا وہ ہرکنڈیشن میں رنز بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے  یقین ہے کہ بابر مستقبل میں بھی اسی طرح کھیلتے رہیں گے، گال ٹیسٹ کی اننگز ان میں سے ایک ہے جو بابر کو عظیم کھلاڑی کی فہرست سے نکال کر عظیم تر کھلاڑی بنائی گی۔

علاوہ ازیں شاداب خان نے بھی بابر اعظم کی گزشتہ روز کی تصویر شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1548653492516044801?cxt=HHwWgoCy2a6J9v0qAAAA

واضح رہے کہ گزشتہ روز گال ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم 218 رنز بنا کر پویلین لوٹی جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے خسارے سے بھی بچایا تھا، اس اننگز میں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version