Advertisement

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز، پہلے دن پاکستانی اتھلیٹس تین مقابلوں سے باہر

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کا مایوس کن آغاز کیا اور گیمز کے پہلے دن تین مقابلوں سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اتھلیٹس نے پہلے دن سوئمنگ، باکسنگ اور جمناسٹک کے مقابلوں میں حصہ لیا لیکن ناقص کارکردگی کے باعث اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستانی سوئمر حسیب طارق جو اپنے راؤنڈ میں سرفہرست تھے مگر وہ کوالیفائی نہ کر سکے، جبکہ سو میٹر بٹر فلائی میں پاکستانی سوئمر بسمہ خان بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، بسمہ خان مقابلے میں 38 میں سے 31 نمبر پر مقابلہ ختم کیا۔

پاکستان کی تیسری سوئمر جہاں آرا نے بھی ساتھ کھلاڑیوں کی تقلید کی اور دو سو میٹر فری اسٹائل میں 30 سوئمرز میں 22 واں نمبر حاصل کیا۔

پاکستانی دستے کی ایک اور اتھلیٹ مشال کا بھی 33 اتھلیٹس کے مقابلوں میں 31 واں نمبر رہا، جبکہ باکسنگ میں پاکستانی باکسر سلیمان بلوچ روایتی حریف بھارتی باکسر کے خلاف راؤنڈ آف سکسٹین میں شکست سے دوچار ہوئے۔

Advertisement

پاکستانی اتھلیٹس اور آفیشلز نے کامن ویلتھ گیمز کے شیکلٹن ولیج برمنگھم میں نماز جمعہ بھی ادا کیا، جس میں حافظ محمد عبداللہ نے امامت کے فرائض انجام دیئے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ، مینجر سمیر حسین سمیت ہاکی ٹیم نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔

واضح رہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنی مہم کا آغاز آج بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version