Advertisement

وارم اپ میچ کا دوسرا دن، آئی لینڈرز کا بابر الیون کو بھرپور جواب

سیریز سے قبل وارم اپ میچ میں سری لنکن الیون نے پاکستانی بولنگ اٹیک کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے

تفصیلات کے مطابق کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے تین روزہ وارم اپ کے دوسرے دن جب سٹمپ ہٹائے گئے تو سری لنکا کرکٹ الیون کی پانچ وکٹیں باقی تھیں اور وہ پاکستان سے 45 رنز سے پیچھے تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے مخالف ٹیم کے کپتان نپن داننجایا اور وکٹ کیپر لہیرو اڑانا کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ، نسیم شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبانوں کو سدیرا سماراویکراما اور نوانیڈو فرنینڈو نے 91 اور 78 کے اسکور کے ساتھ ٹھوس آغاز فراہم کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم وارم اپ میچ کے پہلے دن پہلے سیشن میں 323 پر آل آؤٹ ہو گئی۔

Advertisement

سلمان نے 43 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے 79 گیندوں پر 55 رنز بنا کر اننگز کی دوسری نصف سنچری بنائی۔ ان کے ساتھی سعود شکیل 30 رنز پر ریٹائر ہوئے۔

میچ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کو میچ کا زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنے کے لیے، پاکستان کے تمام 18 کھلاڑی میچ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں میں میزبان ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے سری لنکا میں ہے۔

پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 تا 28 تک کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچزمہمان سری لنکا کے خلاف آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث گزشتہ چند دنوں سے بدامنی کا شکار ہے اور وارم اپ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے ہوٹل میں وقت گزارا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version