Advertisement

اسٹیورٹ براڈ ایک اور منفی عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے

انگلینڈ میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز دینے کا منفی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایجبسٹن میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ اوور میں 35 رنز دے کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارت کے یوراج سنگھ کے ہاتھوں ایک اوور میں چھ چھکے کا منفی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

بھارت کے کپتان جسپریت بمراہ نے براڈ کے ایک اوور میں بلے سے 29 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے، جسپریت بمرا نے ایک چھکا نو بال پر لگایا تھا۔

اسٹیورٹ براڈ کے اس اوور میں وائیڈ بال پر تھرڈ مین پر چوکا لگا، مجموعی طور پر انہوں نے دو رنز ایکسٹرا کے دیئے، جن میں سے ایک پر چوکا اور ایک پر چھکا لگا ، جبکہ آخری بال پر سنگل رن بنا۔

Advertisement

اس سے پہلے ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ رنز 28 تھے، یہ کارنامہ طویل فارمیٹ کی 145 سالہ تاریخ میں تین بار حاصل کیا گیا۔

جسپریت بمرا پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، اس عالمی ریکارڈ سے قبل بھارت کا اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز تھا، یہ ریکارڈ اننگ کے 84 ویں اوور میں بنا۔

بمراہ نے اوور کی پہلی گیند کو اوپر والے کنارے پر چار کے لیے ہک کیا اور اگلی ہی گیند پر ایک باؤنسر وکٹ کیپر سیم بلنگز کے سر پر پانچ رنز وائیڈ کے دے گیا۔

اگلی گیند نو بال تھی جس پر جسپریت نے شاندار چھکا رسید کیا، اور نو بال کا اضافی رن بھی ملا۔

براڈ کی اگلی ڈلیوری کو بمرا نے مڈ آن پر خوبصورت 4 رنز کی باؤنڈری میں تبدیل کیا۔

براڈ کی اگلی بال جسپریت بمرا کے بلے کا اندرونی کنارہ لگ کر وکٹ کیپر کے پیچھے باؤنڈری لائن پار کر گئی۔

Advertisement

جسپریت بمرا کے لاٹھی چارج پر براڈ کی گھبراہٹ چہرے سے عیاں تھا، اگلی بال پر مڈ وکٹ پر شاندار چوکے نے بمرا کے عزائم کو مزید خطرناک بنا دیا۔

اوور کی اگلی گیند پر بمرا نے ڈیپ بیکورڈ اسکوائر پر شاندار چھکا لگایا لگایا، اور اوور کا اختتام سنگل رن پر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version