Advertisement

قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان نے ہاکی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق نائب کپتان علی شان نے مالی مشکلات کی وجہ سے ہاکی کو خیر باد کہہ دیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان نے کہا ہے کہ میری آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں آئی گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، مالی حالات کی پریشانی کے باعث ہاکی سے بریک لیا ہے۔

قومی کھلاڑی علی شان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ڈیپارٹمنٹس بند کر دئیے تھے جس کے باعث حالات بگڑنا شروع ہوگئے، میں پی ایچ ایف سے آرام کا کہا تھا تاکہ اس دوران فیملی کے لئے کچھ کر سکوں۔

ہاکی کے قومی کھلاڑی علی شان نے کہا کہ میری سوئی سدرن میں جاب تھی دیگر کھلاڑیوں کے لئے بہت مشکل ہو چکا ہے، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز نے مجھے بلایا تھا میرے لئےاعزازئیے کا اعلان کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اعزازئیے کا اعلان ہوا لیکن میرے جیسے اور بھی کھلاڑی ہیں۔

کھلاڑی علی شان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے میں ایک پروفیشنل کھلاڑی ہوں، ملک کے لئے کھیلنا خواب ہوتا ہے یہ اعزاز ہے لیکن آپ نے اپنی فیملی کو بھی لے کر چلنا ہے۔

Advertisement

علی شان نے کہا کہ کھلاڑی کو گھر چلانے کے لئے پیسہ چاہئے جوکہ اس وقت نہیں ہے، بریک کے بعد جب بھی ہاکی ٹیم کو میری ضرورت ہوئی میں کھیلوں گا۔

ہاکی کھللاڑی علی شان کا مزید کہنا تھا کہ میری اس وقت توجہ اپنے مسائل حل کرنے پر ہے وہ جب حل ہوں گے تو ضرور کھیلوں گا اور میری حکومت سے اپیل ہے کہ ڈیپارٹمنٹس بحال کریں اور نوجوان ہاکی کھیلنا نہ چھوڑیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version