بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
اوپنر تمیم اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
تمیم اقبال نے بنگالی اور انگریزی زبان میں ٹوئٹ لکھا کہ آج سے مجھے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے، میں سب کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے کل ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
رواں برس جنوری میں بنگلا دیشی کرکٹر تمیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 6 ماہ کی بریک لی تھی اور چھ ماہ کے اندر اپنے ٹی ٹوئنٹی مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔
Surprised by Tamim Iqbal's decision?
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 17, 2022
خیال رہے کہ تمیم اقبال نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1758رنز بنا ئے، ان کی اوسط 24.08 اور اسٹرائیک ریٹ 117.2 رہا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں،تمیم اقبال بنگلا دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News