Advertisement

ہاردک پانڈیا کی تباہ کن پرفارمنس کے باعث بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچ گیا

ہاردک پانڈیا کی تباہ کن پرفارمنس کے باعث بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچ گیا

ہاردک پانڈیا کی تباہ کن پرفارمنس کے باعث بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچ گیا

ہاردک پانڈیا کی شاندار اور متاثر کن پرفارمنس کے باعث بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی ہے۔

جمعرات کو ایجیاس باؤل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے ہاردک پانڈیا کی شاندار پرفارمنس کے باعث 50 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

اسی کے ساتھ ہی بھارت کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز ہاردک پانڈیا کے نام رہا جنہوں نے 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں بھی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت 51 رنز اسکور کیے تھے۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما کے ساتھ ایشانت کشن نے اننگز کا آغاز کیا مگر روہت شرما تیز کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 24 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

ایشانت کشن بھی وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹہر نہ سکے اور 46 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 8 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 89 رنز پر گری جب دیپک ہودا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محتاط انداز میں اسکور آگے بڑھانے والے سوریا کمار یادیو 39 رنز بنا سکے۔

دوسرے اینڈ پر ہاردک پانڈیا نے بھارت کی ڈوبتی کشتی کو سنبھالا دیا اور 51 رنز بنائے، لیکن ان کا ساتھ دینے والے ایکسار پٹیل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس جارڈن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ ہدف کے جواب میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ معین علی نے 36، ہیری بروک 28 اور کرس جارڈن 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 4، ارشدیپ سنگھ اور یزویندر چہل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ہفتے کو سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے ایجبسٹن روانہ ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version