شاہین آفریدی نے انجری کے بعد نئی مصروفیت ڈھونڈ لی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد نئی مصروفیت ڈھونڈ لی۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے شاہین آفریدی نہ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ انہیں نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے شاہین آفریدی کو ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لے رہے۔
ایسے میں شاہین آفریدی نے اپنے لیے نئی مصروفیت ڈھونڈتے ہوئے کیمرا اٹھا لیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شاہین آفریدی کو ساتھی کھلاڑیوں کی تصاویر کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بورڈ کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ہی شاہین کی کھینچی گئی تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں۔
Rate these clicks from Shaheen the photographer 👇#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/YR2JdrhtM4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 22, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

