شعیب اختر کی گھٹنے کی سرجری ہوگئی

شعیب اختر کی گھٹنے کی سرجری مکمل ہوگئی
میلبرن: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی طویل گھٹنے کی سرجری ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سرجری ہونے کی خبر دی، اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمد اللہ سرجری مکمل ہوگئی لیکن اسے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
Alhamdolillah, surgery went well. It will take some time to recover. Need your prayers.
A special thanks to @13kamilkhan as well, he's a true friend who is looking after me here in Melbourne. pic.twitter.com/jCuXV7Qqxv— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 6, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ کامل خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ایک سچا دوست ہے اور یہاں میلبرن میں میری دیکھ بھال کررہا ہے۔
علاوہ ازیں شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ دونوں گھٹنوں کا آپریشن ہوا ہے، مشینیں لگی ہوئی ہیں، لمبی سرجری تھی لیکن بس ہوگئی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ آپ تصور کریں، ریٹائرمنٹ کے گیارہ سال بعد مجھے گھٹنوں میں تکلیف ہوئی۔ میں ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلا اور پاکستان کے لیے ایسا درد مجھے دوبارہ بھی سہنا پڑے تو تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا آپ لوگوں کے بہت سے دعاؤں والے پیغامات موصول ہوئے ، ان سب کے لیے آپ کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ پریشان نہ ہوں میں ٹھیک ہوں لیکن تکلیف میں ہوں کیونکہ دونوں گھٹنے کٹے ہوئے ہیں، پر پھر بھی سب ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا اپنی انجریوں کے حوالے سے بڑا انکشاف
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے دعا کریں اور خصوصی طور پر پاکستان کے لیے دعا کریں جو کہ بہت ضروری ہے۔
ٹوئٹ کے جواب میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ان کے لیے خصوصی دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے! جلد صحت یاب ہوں اور مضبوط رہیں‘۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1556115902982234113
واضح رہے کہ سرجری سے قبل بھی شعیب اختر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کی بائیوپک اگلے سال نومبر میں ریلیز ہو گی، پرومو جاری
اپنے ویڈیو پیغام میں اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کرانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحت یاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔
شعیب اختر کی دعاؤں کی اپیل پر ٹوئٹر پر ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مداحوں کے ساتھ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی ان کے لیے دعائیں کیں۔
AdvertisementWishing u fast recovery & healthy life @shoaib100mph https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/08/141747/amp/
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 6, 2022
https://twitter.com/NoohDastgirButt/status/1555834778594775042
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

