Advertisement

بین اسٹوکس کا اپنی صحت سے متعلق ناقابل یقین انکشاف

انگلینڈ  کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  کے کپتان بین اسٹوکس  نے اپنی صحت سے متعلق ناقابل یقین انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس  نے انکشاف کیا ہے وہ چھ ماہ کی بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسائل سے بچنے کے لیے مجھے ادویات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مجھے یہ سب بتانے میں شرمندگی نہیں ہو رہی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت ہے ۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ  میں اب بھی ڈاکٹر سے اس حوالے سے بات چیت کرتا ہوں ۔میں کھیل کی وجہ سے والد کے ساتھ وقت نہ گزار سکا ، مجھے اپنے کھیل کے مطابق چلنا پڑا ،میں نے جب بریک لی تو اس حوالے سے بہت سوچا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ اس دماغی صحت کے حوالے سے بات کرنے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے ۔لوگ اس حوالے سے  میرے ساتھ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔ کچھ بات نہ کرنا آپ کی کمزوری ثابت کرتا ہے لیکن میں جتنا ممکن ہو سکے خوشی سے بات کر سکتا ہوں ۔

Advertisement

ادویات کے استعمال کا انکشاف بین اسٹوکس نے ایک ڈاکومنٹری میں کیا  ہے جو جمعہ کو ریلیز ہو گی۔

واضح رہے کہ والد کی وفات کے بعد بین اسٹوکس کو دماغی صحت کے حوالے  سے مسائل کا سامنا تھا اور انہوں نے ذہنی صحت پر دھیان دینے کے لیےکرکٹ سے چھ ماہ کی بریک لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version