Advertisement

پاک انگلینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پاک انگلینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پاک انگلینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی، کراچی میں شیڈول میچز کی ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

لاہور میں شیڈول میچز کی قیمت 500 سے 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ وی آئی پی انکلوژر کی قیمت ایک ہزار روپے کم کرکے 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے مابین سات میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی جب کہ 20 ستمبر کو ہونے والے میچ کی تمام رقم وزیراعظم فنڈ ریلیف میں عطیہ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور یہ میچ اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اہم ہیں۔

شائقین بک می ڈاٹ کام ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبر سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

Advertisement

ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین اس میچ کی ٹکٹ خرید کر وزیر اعظم کے سیلاب ریلیف فنڈ میں رقم عطیہ کرنے میں پی سی بی کی مدد کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری قوم کو متحد کرتی ہے اور یہ ثابت کرنے کا وقت ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹ کی قیمتیں

وی آئی پی انکلوژر میں فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پریمیم انکلوژر میں عمران خان، قائد اور وسیم اکرم انکلوژر میں 750 روپے ٹکٹ کی قیمت ہوگی جب کہ فرسٹ کلاس انکلوژر میں آصف اقبال، انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جنرل انکلوژر میں ماجد خان، وقار حسن، وسیم باری اور ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے ہوگی۔

Advertisement

لاہور میں ہونے والے میچز کی ٹکٹ کی قیمتیں

Advertisement

وی آئی پی انکلوژرز میں فضل محمود اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے، پریمیم انکلوژرز میں راجہ اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے ہوگی۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز میں عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے جب کہ جنرل انکلوژرز میں حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version